پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے کچھ منفرد کر نا لازم ہو چکا ہے‘فلم سٹار ریشم
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے کچھ منفرد کر نا لازم ہو چکا ہے ‘ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی کی بحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ خصوصی گفتگو میں فلم سٹار ریشم نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسڑی کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں تو اس کیلئے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے ورنہ فلم انڈسڑی کے مسائل کم نہیں ان میں اضافہ ضرور ہوگا ۔
