شاداب خان کی گھومتی گیندیں انٹرنیشنل کرکٹ کی شان بن گئیں

شاداب خان کی گھومتی گیندیں انٹرنیشنل کرکٹ کی شان بن گئیں
 شاداب خان کی گھومتی گیندیں انٹرنیشنل کرکٹ کی شان بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گگلی ماسٹر شاداب خان کی گھومتی گیندیں بن چکی ہیں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی شان ، لیگ سپنر کو پاکستانی کرکٹ کا مستقبل قرار دیا جا رہا ہے ۔ شاداب خان کی گھومتی گیندیں انٹرنیشنل کرکٹ کی شان بن گئیں ۔ لیگ سپنر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی جان بن گئے ہیں ۔شاداب خان چار اکتوبر انیس سو اٹھانوے کو میانوالی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے دو ہزار سترہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی ٹی ٹونٹی میں مین آف دی میچ قرار پائے ۔ لیگ سپنر پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں ۔شاداب خان اب تک سات ٹی ٹونٹی میچز میں بارہ شکار کرچکے ۔ وہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔ گگلی ماسٹر کو پاکستانی کرکٹ کا مستقبل قرار دیا جا رہا ہے ۔ شاداب خان سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں بھی کچھ کردکھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔