بدعنوانی کیس،شرجیل خان کی اپیل سماعت 18اکتوبر کو ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان کی اپیل کی سماعت 18اکتوبر کو ہوگی۔ بدعنوانی اسکینڈل میں ملوث اوپننگ بیٹسمین کا کیس پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں پیش ہوا تھا جس کے بعد انہیں ڈھائی سال کی معطلی سمیت پانچ سالہ پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔ اپیل کا حق استعمال کرتے ہوئے شرجیل خان نے ٹربیونل کے فیصلے کو جبکہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پلیئر کی کم سزا کو چیلنج کررکھا ہے۔ اپیل کی سماعت کیلئے جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر کا تقرر کردیا گیا تھا جنہوں نے کارروائی کا آغاز کرنے کیلئے 18اکتوبر کو فریقین کو طلب کرلیا ہے۔
