راجر فیڈر اور ماریہ شراپووانے ناقدین کے منہ بند کر دئے ، ٹرافیوں پر قبضہ
شنگھائی(سپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ راجر فیڈرر نے فائنل میں ہسپانوی سٹار عالمی نمبر ایک اور 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال کو شکست دیکر رواں سال کا چھٹا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا تاہم راجر فیڈرر نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا لیا۔ یہ رواں سال میں راجر فیڈرر کا چھٹا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپووا نے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بیلا روس کی آریانہ سبالینکا کو شکست دیکر 2015ء کے بعد کوئی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں روس کی ماریا شراپووا نے بیلاروس کی آریانہ سبالینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6 (10-8) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
