ایران ،امریکی صدرکے خلاف یونیورسٹیوں کے طلبا کے مظاہرے
تہران (اے پی پی) ایران میں یونیورسٹیوں کے طلباء نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی یونیورسٹیوں کے طلبا نے گزشتہ روزاپنے اساتذہ کے ساتھ ہمراہ امریکی صدر کے ایران مخالف اور ایران کے عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہروں میں شریک طلبا اور اساتذہ نے ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔
