ضمنی الیکشن میں شکست تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے : امیر مقام
پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیرو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیلی کرنیوالے نام نہادلیڈرنے اسی وزیراعلیٰ ہاؤس کوحلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات الیکشن سل بنادیا ہے جہاں سے خیبرپختونخواکے تمام سرکاری اداروں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں جوکھلم کھلا دھاندلی ہے، مگراسکے باوجودخیبرپختونخوامیں شکست تحریک انصاف کی مقدربن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرحلقہ این اے فورمیں ضمنی انتخابات نہ ہوتے توپشاورکے عوام عمران خان اوروزراء کے دیدارسے محروم رہتے،عمران نے پشاورمیں پارٹی قائدین پرالزام تراشی اورتنقیدتوخوب کی مگرڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے تعزیت تک نہ کرسکے کیونکہ صوبائی حکومت ڈینگی کی روک تھام میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جب خیبرپختونخوا میں اپنے نام نہاد کارناموں کاذکرکرتے ہیں توایسے لگتا جیسے خیبرپختونخوااس سرزمین پرنہیں کسی دوسری دنیامیں ہے جوصرف عمران خان کو نظرآتی ہے،قرضہ لینے پرتنقیدکرنے والے عوام کوبتائیں کہ پشاورمیٹروکیلئے کہاں کہاں کچکول پیش کئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ناصرپورمیں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرکامران صدیق نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکراپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کواب ڈسبوزبل اورسوشل میڈیاتک محدودتبدیلی پردھوکا نہیں دیاجاسکتا، شعبدہ بازوں نے تبدیلی کے نام پرووٹ لئے مگرتبدیلی انکے بینک اکاؤنٹ اورجیبوں میںآئی ہے عوام کے مسائل پرانکے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ عوام کے سامنے تحریک انصاف کاچہرہ آشکارہ ہوچکاہے،اب قانون کی بالادستی،معیشت کے استحکام اورتعمیر وترقی کیلئے پاکستان مسلم (ن)کاساتھ دے رہے ہیں،مسلم لیگ(ن)ہی کی پالیسیوں اورمحمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت کی بدولت معیشت کی سانسیں سنبھل گئی ہے اورملک میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے۔
