ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،تین افراد زخمی ہو گئے
لاہور (خبر نگار) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورتین افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر تیز رفتار کار نے 40سالہ سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ بند روڈ پر مقامی رہائشی سلیم سائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کوٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں ڈیفنس بی کے علاقے میں ون ویلنگ کرتے ہوئے شہزاد اور رحمن موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے ۔سمن آباد کے علاقے میں تیز رفتا رکار نے موٹرسائیکل سوارجواد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
