ملک میں کوئی سیاسی حادثہ ہوا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر آئیگی: سراج الحق

ملک میں کوئی سیاسی حادثہ ہوا تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر آئیگی: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر ملک میں کوئی سیاسی حادثہ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار ی موجودہ حکومت پر آئے گی ۔ وقت گزاری کے علاوہ حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ ن لیگی حکومت ناکامی سے دوچار ہے اور اب تو نوشتہ دیوار پڑھنے کے بھی قابل نہیں رہی ۔ اداروں کو کمزور اور فتح کرنا کوئی کامیابی نہیں ۔ معاشی انڈیکیٹر خطرناک حد کو چھو رہے ہیں اگر کوئی معیشت کی زبوں حالی کی طرف توجہ دلاتاہے تو حکمران تلملا اٹھتے ہیں ۔ مارکیٹ میں کروڑوں نئے بے روزگاروں کا اضافہ ہواہے مگر حکومت کے پاس روزگار کے ذرائع نہیں اور نہ ہی بے روزگاری ختم کرنے کے لیے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے۔ عوام نے سب کو بار بار آزمایا ہے ، اب جماعت اسلامی کے علاوہ قوم کے پاس کوئی چوائس نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -