وزراء بیان بازی سے ہیجانی کیفیت پیدا نہ کریں،ڈاکٹر مراد راس

وزراء بیان بازی سے ہیجانی کیفیت پیدا نہ کریں،ڈاکٹر مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک میں ہیجان کی کفیت پیدا کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے عوام ن لیگیوں کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء بیان بازی کر کے ہیجانی کیفیت پیدا کرنے سے گریز کریں غلط بیانی سے ملک و قوم کو نقصان ہو گا۔ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن توڑ پھوڑ کا شکار ہے یہ جماعت اب بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے نواز شریف کو اپنی جماعت کے اندر سے بھی شدید مخالفت کا شکار ہے اس مخالفت کو دبانے کے لئے شریف خاندان ملکی اداروں پر یلغار کئے ہوئے ہے۔ لیکن قوم شریف خاندان کو مفادات کی تکمیل پوری نہیں کرنے دے گی۔ قوم حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے حکمران کو سچا دیکھنا چاہتی ہے عوام نے جھوٹے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے۔