ختم نبوت کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کریں گے،علامہ ممتاز
لاہور (پ ر)ملک کی قابل ذکر 20بڑی دینی و مذہبی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت،جے یو آئی،جے یو پی ، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت ،جماعت اسلامی،تحریک تحفظ حرمین شریفین،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت، مجلس احرار اسلام ، تحریک حرمت رسولؐ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ، پاکستان شریعت کونسل، مصطفائی جسٹس موومنٹ،تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ،سنی علماء فورم، اہلحدیث یوتھ فورس،متحدہ علماء کونسل اورتحریک اتحاد بین المسلمین کے راہنما علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا حافظ حسین احمد،ڈاکٹر فریداحمد پراچہ، مولانا زاہد الراشدی،پیر جمشید احمد نورانی ، مولانا عبد الرؤف فاروقی،میاں محمد اصغر،مولانا شبیر احمد عثمانی، پیر سلمان منیر ، صاحبزادہ احسان الہٰی ظہیر،مولانا محمد یوسف احرار،مولانا محمد حنیف حقانی،حافظ شعیب الرحمن ،مفتی عاشق حسین،مولانا الطاف الرحمن،علامہ وقارحیدر نقوی،حافظ زکر الرحمن صدیقی ، مولانا محمد زبیر ورک،علی عمران شاہین اور ڈاکٹر شاہد نصیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ قادیانیت نواز پالیسیاں قوم کے سامنے ہیں ۔دینی و مذہبی راہنماؤں نے کہا کہ وائٹ پیپر شائع کرکے قوم کو ختم نبوت سے غداری کرنے والوں سے آگاہ کیا جائیگا ۔
