غزالی بٹ اور غلام محی الدین دیوان کی کالم نگار مرزا رضوان کے گھر آمد والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

غزالی بٹ اور غلام محی الدین دیوان کی کالم نگار مرزا رضوان کے گھر آمد والد کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) شاہدرہ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور کالم نگار مرزا رضوان کے والد کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ ،ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان،شاہدرہ میں مرزا رضوان اور مرزا احسان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مقامی بلدیاتی نمائندے اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔دریں اثناء مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی مرزا رضوان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پر عاد ل بٹ،زاہد اکرم ،رضوان بٹ،عرفان عزیز،مرزا عدنان،محمد علی کیف،طاہر عدنان اور علی حسن دیگر بھی موجود تھے۔