ریاست شریف خاندان کو بچا رہی ہے ہمیں آخری با رسڑکوں پر نکلنا پڑے گا : عمران خان

ریاست شریف خاندان کو بچا رہی ہے ہمیں آخری با رسڑکوں پر نکلنا پڑے گا : عمران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ا قتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسے بنانا کرپشن ہے ٗ بمبینو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ٗسسٹم ٹھیک نہیں ہورہاہے ٗ طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے ٗ ریاست شریف خاندان کو بچا رہی ہے ٗ پاکستان میں قائداعظم کو ہی لیڈر مانتا ہوں ٗ لگ رہا ہے اب ہمیں آخری بار سڑکوں پر نکلنا پڑے گا ٗ موجودہ حکمرانوں نے ہماری عدلیہ کو بدنام کیا تو اتنے لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئیں گے کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی ۔پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دور ان عمران خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضیاء الحق کے مارشل لاء میں اپنا کیریئر شروع کیا ۔عمران خان نے کہاکہ فوج قربانیاں دے رہی ہے اوریہ اسے بدنام کررہے ہیں، یہ ہماری فوج ہے پاکستان کی فوج ہے ٗمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ فوج کہہ چکی ہے کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کرپشن کی فکر پڑگئی ہے یہ قیامت کی نشانی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک طرح کی سیاست وہ ہے جس نے پاکستان کویہاں تک پہنچادیا ہے،آج پاکستان کو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسے بنانا کرپشن ہے، کرپٹ لوگوں کی وجہ سے ملک میں غربت ہے۔عمران خان نے کہا کہ بمبینو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، لوگوں نے اپنی ذات کیلئے پاکستان کوآگے بڑھنے نہیں دیا، سسٹم اس لیے ٹھیک نہیں ہورہا کیوں کہ اوپر زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔جس دن یہ دیکھا کہ انہوں نے عدلیہ کو بدنام کیا تو اتنے لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئیں گے کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔عمران خان نے کہاکہ نائن الیون کے بعد سے ہم غیرملکیوں کی مدد کررہے ہیں جب کہ بیرون ملک بے قصور پاکستانیوں کو قتل کیا گیا ٗجیلوں میں ڈال دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عمر ان خان

مزید :

صفحہ اول -