چین کی انوکھی پولیس ان ایکشن

چین کی انوکھی پولیس ان ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں گولڈ ویک کے نام سے قومی ترقی کا ہفتہ منایا جارہا ہے اور یہ روبوٹ بھی اسی موقع پر عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے مطابق یہ روبوٹ پولیس اہلکار ایسے بازؤں سے لیس ہیں جو بجلی کا جھٹکا لگا سکتے ہیں اور یہ عام پولیس اہلکاروں کے ہتھیاروں کی طرح کام اور چہروں کی شناخت کرسکتے ہیں۔اس روبوٹ میں ایک سپیکر بھی نصب ہے جس سے بھیڑ کی جگہوں پر لوگوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قطار میں کھڑے ہوں اور ایک جگہ بڑے اجتماع سے گریز کریں۔ کبھی کبھار یہ روبوٹ لوگوں کو عام سکیورٹی پر بھی عمل کی ہدایات کرتا ہے۔تجرباتی طور پرکچھ پولیس روبوٹس نے بیجنگ کی سڑکوں پر بھیڑ کے کنٹرول کا کام سنبھال لیا ہے۔ میڈیا نے اس روبوٹ کو دیکھ کر اس کی بیحد تعریف کی ہے تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ ایسے روبوٹ سب سے پہلے کہاں اور کب تک باقاعدہ طور پر ڈیوٹی پر مامور کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -