فوجی ترجمان کے بیان پر معاملہ ختم ہو گیا ، جواب الجواب مناسب نہیں : احسن اقبال

فوجی ترجمان کے بیان پر معاملہ ختم ہو گیا ، جواب الجواب مناسب نہیں : احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(آن لائن228آئی این پی 228مانیٹرنگ ڈیسک) وفا قی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی ،پاکستان کے ہرسپاہی کی قدر کرتا ہوں۔ کشتی کا ایک سواراپنا چپوچھوڑکردوسرے کا چپوچلائے تومعاملہ خراب ہوتا ہے،سب ایک ہی کشتی میں سوارہیں، مل کرکوشش کریں گے تومنزل پرپہنچیں گے۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ فخرہے کہ پاک فوج آپریشن رد الفساد کررہی ہے، حکومت ردالفساد کے لیے پیٹ کاٹ کرپیسے دے رہی ہے، میں پاکستان کے ہرسپاہی کی قدرکرتا ہوں مگرہمارے بھی جذبات ہیں، پاک فوج کی قربانیوں پرنازہے، میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی تاہم معیشت کے حوالے سے بیان کی وضاحت ضروری تھی۔ حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، دنیا میں پاکستان کو پانچویں بہترین معیشت کے طور پرتسلیم کیا جارہا ہے،مایوسی کے سقراط کی طرف نہ دیکھا جائے کیونکہ ان کا کام صرف مایوسی پھیلانا ہے، جوغلط فہمیاں پیداکرناچاہتے ہیں اورہروقت تیلیاں لگانے کوتیاررہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، فوج اورحکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تومعاملہ ختم ہوگیا تاہم جواب الجواب دینا مناسب نہیں، سب پاکستانی گلدستے کی طرح ہیں، پاکستانیوں کے مختلف رنگ اس کی خوبصورتی ہے، نسل یازبان کی تفریق کریں گے توپاکستان کوتقسیم کردیں گے۔ سی پیک کومتنازع بنانے کے بجائے مسئلہ کشمیرحل کرایاجائے ۔عوام میڈیا دیکھ کر نہیں بلکہ ہماری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ دے گی۔ دنیا پاکستان کو پرامید اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ 2013 سے پہلے نیوز ویک نے ہمیں دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا، آج دنیا بھر کا میڈیا پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی معیثت قرار دیتا ہے۔ ہمیں مثبت پہلوؤں کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے یک آواز ہونا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پراعتماد ہوں اور دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں۔ اکانومسٹ نے پاکستان کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی پانچویں معیثت قرار دیا ہے۔ دم توڑتی معیثت سے دنیا کی پانچویں ترقی کرتی معیثت کیلئے بہت محنت کی گئی۔ چار سال پہلے 20 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب 20 گھنٹے آتی ہے۔ احسن اقبال مسلم لیگ ن یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کے گھر گئے۔ احسن اقبال سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ ن کے کارکن بھی روحیل ڈار کے گھر موجود تھے۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت میں کوئی تفریق نہیں، آرمی چیف کے بیان نے صورتحال واضح کر دی ہے۔ میں نے بیان کسی کا دل دکھانے کیلئے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا عوام میڈیا دیکھ کر نہیں بلکہ ہماری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ دے گی۔ دنیا پاکستان کو پرامید اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں‘ ہم سب کو اکٹھے کام کرنا ہے اور قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے‘ ایک دوسرے سے کوئی اختلاف نہیں معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک میں پاکستان کے بارے میں بہت مثبت پیغام دے رہا تھا تو یکایک مجھے سوالات کا سامنا کرنا پڑ گیا کہ آپ پاکستان کو اتنا اچھا کہہ رہے ہیں اور آپ کے ملک کے فوجی ترجمان کہہ رہے ہیں کہ معیشت اتنی اچھی نہیں ہے اس سے مجھے جھٹکا لگا اور میں نے اپنا ردعمل دیا ۔اب چونکہ وضاحت آگئی ہے معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔ جواب در جواب مناسب نہیں ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں ہم سب کو اکٹھے کام کرنا ہے۔ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے آواز سے آواز ملا کر چلیں ایک دوسرے سے کوئی اختلاف نہیں ہے جو غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور تیلی لگانے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -