پنجاب بھر کے تحصیلداروں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے روک دیا گیا
ملتان(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ لاہور نے صوبہ بھر کے تحصیلداروں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے روک دیاہے ورثاء کی تصدیق سول کورٹ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا ہے عدالت عالیہ کے احکامات پر صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
جات روانہ کردیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ورثاء کے تعین کیلئے ریونیو آفیسر کی تصدیق کو کافی سمجھا جاتا رہا ہے ۔ کوئی بھی ریونیو آفیسر درخواست دہندہ کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کردیتا تھا۔اس طریقہ کار میں متعدد خامیوں کیوجہ سے کوئی ایک حقدار محروم کردیا جاتا رہا۔جس کیوجہ سے ورثاء کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوجاتی ہے ۔جس کا عدالت عالیہ لاہور بنچ نے سخت نوٹس جاری کیا ہے ۔اب ورثاء کی تصدیق یااُن کے تعین کا کردار سول کورٹ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا ہے ۔
روک دیا
