حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے اربوں کے خصوصی فنڈز فراہم کیے‘ شیخ فیاض الدین

حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے اربوں کے خصوصی فنڈز فراہم کیے‘ شیخ فیاض الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور ( نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے اربوں روپے کے خصوصی فنڈز فراہم کئے ہیں ، بالخصوص ضلع رحیم یار خان کے لئے اربوں روپے کے خصوصی فنڈز کا جراء ہوا ،قائدین کا بے حد مشکور ہوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جنہوں نے میری تجاویز پر حلقہ193کے لئے اربوں کے فنڈز دئیے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوررہے ہیں ، ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت ترقی و خوشحالی کا دور ہے ،ہسپتالوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، اجلاس میں شریک ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانانے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو سوفیصد یقینی بنانے کے لئے میں ذاتی طور پر نگرانی کررہاہوں ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر بھی نگرانی کررہے ہیں ، خفیہ طور پر بھی ہماری نظر ہے تاہم اپنے اپنے علاقوں میں عوام بھی ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں، اجلاس مین دیگر آفیسرز نے بھی شرکت کی۔