ملتان ڈاکوؤں ، چوروں کے نرغے میں ‘وارداتیں جاری

ملتان ڈاکوؤں ، چوروں کے نرغے میں ‘وارداتیں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ملتان پولیس کا ہیڈکوارٹربھی جرائم سے محفوظ نہ رہا۔ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے کانسٹیبل محمد آصف کی موٹر سائیکل نامعلوم چور نے چوری کر لی۔چہلیک پولیس (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے علاقے میں فخر امام سے موبائل فون چھین لیا گیاکینٹ پولیس کے علاقے میں محمد اشرف سے 20 ہزا ر روپے، زکریا پولیس کے علاقے سے جاوید سے 12 ہزار روپے، شاہ رکن عالم کالونی میں رمیض سے 15 ہزار روپے اور سیتل ماڑی کے علاقے میں خالد سے موبائل فون چھین لیا گیا۔160مظفر آباد پولیس کے علاقے سے محمد اکرم کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا چہلیک پولیس کے علاقے سے کاظم حسین کا موبائل فون، اسحاق احمد اور آصف کے موٹرسائیکل، قطب پور پولیس کے علاقے حسین ٹا و ن میں کاشف کے گھر سے 18 ہزار روپے مالیت کا سامان، کینٹ کے علاقے سے محمد شہزاد کی موٹر سائیکل، عبدالجبار کے گھرسے دو لاکھ 82 ہزار روپے مالیت کا سامان، دولت گیٹ کے علاقے سے محمد عرفان کا موٹر سائیکل، زکریا پولیس کے علاقے سے جمال کا موٹر سائیکل، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے اسلم کا رکشہ اور سیتل ماڑی کے علاقے میں بلال کے گھر سے 72 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے وسیم کا موٹر سائیکل اور صدر کے علاقے سے زاہد کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔