کینٹ بازار میں قتل ہونیوالے تاجر کی نماز جنازہ ادا‘ سوگ میں دکانیں بند رہیں

کینٹ بازار میں قتل ہونیوالے تاجر کی نماز جنازہ ادا‘ سوگ میں دکانیں بند رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)کینٹ بازار میں گزشتہ رات قتل ہونے والے تاجر چوہدری منیر کی نماز جنازہ ابدالی مسجد میں ادا کردی گئی جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ وائس(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چوہدری طارق نیاز‘ صدر کینٹ بازار چوہدری محمود علی‘ ملک عامر اعوان‘ نسیم بیگ‘ شیخ طاہر‘ محمد اعجاز‘ کلب عابد‘ غضنفر ملک‘ شہباز احمد سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔چوہدری منیر کے قتل کے سوگ میں کینٹ بازار کی تمام دکانیں گزشتہ روز بند رہیں۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو معیشت کیسے بہتر ہوگی‘ چوہدری منیر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جانی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے آئین کے دائرہ میں رہ کر کام کررہے ہیں‘ اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہئے‘ الیکشن وقت پر ہوں گے ۔خوشی ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کی‘ ہم سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ میاں نواز شریف کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے میں خود بھی نیب زدہ ہوں اور10سال جیل بھی کاٹ چکا ہوں‘ مسلم لیگ ن کو بھی عدالتوں کا احترام کرنا چاہئے۔