خان پور‘ نوجوانوں نے بزرگ راہ گیر پر کتے چھوڑ دیئے
خان پور(نمائندہ خصوصی)غریب آباد کا رہائشی غریب ریڑھی بان بزرگ محمد اقبال عباسی محلہ شمس آباد سے گزررہا تھا تو گھر کے باہر کھڑے دو نوجوانوں نوید اور مظہر جنہوں نے اپنے پالتو السیشن کتے پکڑ رکھے تھے کو بزرگ شخص نے راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کیا تو نوجوانوں نے پہلے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
بزرگ شخص کو غلیظ گالی گلوچ کیں اور پھر ان پر اپنے پالتو کتے چھوڑ دئے ،کتوں سے اپنی جان بچانے کیلئے بزرگ شخص اقبال عباسی نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ قریبی نالی میں گر گیا جسکو کتوں نے جھنجھوڑنا شروع کردیا اور مختلف جگہوں سے اسکے جسم کو کاٹ کر اسے شدید زخمی کردیا،اس دوران نوجوانوں کو ذرا بھی ترس نہ آیا اور وہ کتوں کو روکنے کی بجائے الٹا انسانیت کی تذلیل کا تماشا دیکھتے قہقہے لگاتے رہے ۔بزرگ کا شور سن کر با الآخر اہل علاقہ نے اسکی جان چھڑائی۔واقعہ کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں اسکی طبی امداد جاری ہے جبکہ زخمی اقبال کے ایک رشتہ دار محمد صدیق نے کارروائی کیلئے پولیس تھانہ سٹی کو در خواست پیش کردی ہے جس پر پولیس نے جائے وقوعہ ملاحظہ کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے ،ادھر متاثرہ شخص محمد اقبال عباسی نے ڈی پی او رحیم یار خان سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کتے چھوڑ دیئے
