آ زاد کشمیر میں پانی او ربجلی کے بحران پر حکومت کا خاموشی افسوسناک ہے،مشترکہ بیان

آ زاد کشمیر میں پانی او ربجلی کے بحران پر حکومت کا خاموشی افسوسناک ہے،مشترکہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ) آ زاد کشمیر میں پانی او ربجلی کے بحران پر حکومت کا خاموشی افسوسناک ہے ۔دریا نیلم کا رخ تبدیل ہونے سے مظفراباد ڈویژن میں پیدا ہونے والے بحران سے نبٹنے کے لیے موئثر اقدامات کیے جایے۔آزاد کشمیر میں بجلی کے تمام پروجیکٹس پر ریاستی حکومت کی عمل داری ہونی چاہیے اور واپڈہ نیلم جہلم پروجیکٹ اور منگلہ ڈیم سمیت بجلی کے تمام منصوبوں پر آزاد کشمیر حکومت کو کے پی کے کی طرح سہولت دے ۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیرکے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی منظور الحسن ،مرکزی ناظم انتخاب جے یو آئی مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ ،مرکزی ناظم اطلاعات علامہ عطا اللہ علوی ،مولانا مفتی محمد اختر ،مولانا محمد عمر ،مولانا عبد الماجد عزیز ،مولانا جاوید میر ودیگر نے مشتر کہ بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا آزاد کشمیر میں اربوں روپے ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں ،بیرو کریسی کی استعداد کا ر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے جنت نظیر وادی جھنم کا منظر پیش کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا پانی کے بحران سے نپٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضروت ہے ۔انھوں نے کہا زلزلہ کے بعد مظفراباد کے لیے بنائے گے اکثر منصوبے جن پر اربو ں روپے خرچ کیے گے تھے ناکام ہو گیے ہیں ۔مظفراباد شہر کے لیے پانی کا منصوبہ محض ایک خواب بن رہ گیا ہے ۔دریاے نیلم کا رخ تبدیل ہونے سے دارالحکومت میں پینے کے لیے بھی سیورج ملا پانی دستیاب ہو گا ۔جس سے انتہائی مہلک بیماریوں کی وبا سے شاید ہی کوئی بچ سکے ۔ان حالات میں آزاد کشمی کے حکمرانوں کا غافل رہنا مجرمانہ طرز عمل کی عکاسی ہے۔