جماعت اسلامی یارحسین کا اہم اجلاس 21 اکتوبر کے جلسہ عام کیلئے لائحہ عمل طے

جماعت اسلامی یارحسین کا اہم اجلاس 21 اکتوبر کے جلسہ عام کیلئے لائحہ عمل طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یارحسین(نمائند ہ پاکستان ) 21 اکتوبر کو بروز ہفتہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق و دیگر مرکزی صوبائی قائدین کے صوابی گراؤنڈ میں جلسہ عام کے کامیابی اور تیاروں کے سلسلہ حلقہ PK33 میں جماعت اسلامی یارحسین کا اہم اجلاس دفتر جماعت اسلامی یارحسین میں زیر صدارت یارحسین کے امیر حاجی ارسلاں خان منعقد ہوا ۔اجلاس کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے تاج السلام نے ادا کی جس میں PK33 کے امیر روح الاامین نائب امیر حاجی امیر رحمان ،جنرل سیکڑی حاجی عبدالرحمان ،فنانس سیکٹری محمد علی،اخون ذادہ انعام اللہ اور یو سی کے تمام عہدار بڑے تعداد میں موجود تھے امیر حاجی ارسلاں خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملک میں اسلامی انقلاب کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے 21 اکتوبر کو صوابی کا جلسہ اسلامی انقلاب کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا مقررین نے کہا کہ لوگوں کا رہجان جماعت اسلامی کی طرف ہیں۔انشاء اللہ جماعت السلامی ملک کے اند ر حقیقی انقلاب لا سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام بنا ہے اور اس کے تمام مسائل کا حل ایماندار ،دیانتدار قیادت کے زریعے حل ہو سکے ہیں جماعت اسلامی خبیر پختواہ کی منظم سیاسی قوت ہے اور اس سلسلے میں اپنے سیاسی قوت کا بھر پور مظاہرہ کریں گے ۔مہنگائی ،بروزگاری ،خودکشیوں اور بے انصافی اور کرپٹ حکمرانوں سے چٹکارا حاصل کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جلسے عام کی تیاریاں پوری ضلع صوابی میں زور و شور سے جاری ہیں۔