گونگے بہرے بچوں پر تشدد کاکیس،ملزمان ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادئیے
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان نے گونگے بہرے بچوں پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجواہوئے کیس کی مزیدسماعت آج 16اکتوبر تک ملتوی کردی ۔تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے گاڑی کے کنڈیکٹر اکرم اور عثمان کو گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا،دوران سماعت مقدمہ مدعی کی جانب سے مذکورہ ملزموں کو معاف کرنے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج 16اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے والیم 4 کے تحت اتوار کے روز کسی مقدمہ میں ملزم کی ضمانت نہیں لی جاسکتی ہے جس کے باعث فاضل جج نے مذکورہ ملزموں کو جیل بھجواتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔ملزمان اکرم اور عثمان پر پر الزام ہے کہ انہوں نے 6سالہ انیس اور13سالہ سیف کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
جوڈیشل ریمانڈ
Back to
