قومی وطن پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس میں محنت کش بھر پور شرکت کرینگے ‘ فقیر حسین

قومی وطن پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس میں محنت کش بھر پور شرکت کرینگے ‘ فقیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے پانچویں یوم تاسیس میں محنت کش بھر پور شرکت کرینگے ۔ شیرپاؤ خاندان نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ۔ فقیر حسین لالا ۔ تفصیلات کے مطابق وطن پال لیبر ونگ کے مزدوروں اور کارکنوں کا اجلاس پریمئر شوگر ملز میں زیر صدارت سی بی اے صدر محمد نبی منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وطن پال لیبر ونگ کے صوبائی آرگنائزر فقیر حسین لالا اور صدر محمد نبی نے کہا کہ شیر پاؤ خاندان نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور یہ سلسلہ حیات محمد خان شیر پاؤ شہید کے وقت سے شروع ہے ۔ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے حیات شہید کے مشن کو جاری رکھ کر ہر محاذ پر مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کا پانچواں یوم تاسیس 29اکتوبر کو پشاور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں چارسدہ ، مردان اور دیگر اضلاع کے محنت کش بھر پور شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ محنت کش گو ناگوں مسائل و مشکلات کا شکار ہے ۔ شوگر ، پیپرزاور ٹیکسٹائل انڈسٹریز سمیت دیگر صنعتیں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پختونخوا کے شوگر ملوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے تاکہ گنے کی قیمت بڑھائی جا سکے ۔