ایک ارب درخت لگانے کے ہدف پر رواں دواں ہیں‘ نذر حسین
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)سیکرٹری جنگلات ،وائلڈ لائف اور ماحولیات خیبر پختونخواہ سید نذر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلین ٹری پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف مکمل کرتے ہوئے آگے کیطرف رواں دواں ہیں اس سلسلے میں 27اکتوبر2017کو اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک مہمان خصوصی کی حیثیت میں شریک ہونگے 22ارب کے اس پراجیکٹ کو صرف 11ارب روپے کی لاگت سے مکمل کرلیا گیا ہے اب اس پراجیکٹ کو لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کیلئے جون 2020تک بڑھایا جاچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے درمیان محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹیو خیبر پختونخواہ محمد صدیق خٹک ،کنزرویٹیوشفقت منیر اور ڈی ایف او عابد ممتاز بھی موجود تھے ،سید نذر حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے نچلے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایک سمری محکمہ فنانس کو بھجوائی گئی ہے جنہوں نے اس پر بعض اعتراضات لگائے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ 27اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی تقریب کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے محکمہ جنگلات کے نچلے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور انکے لیئے سپیشل پیکج کا اعلان کروایا جائے، بلین ٹری پراجیکٹ واحد پراجیکٹ ہے جو انتہائی کم وقت اور کم لاگت میں خیبر پختونخواہ میں مکمل ہوا ہے اس پراجیکٹ کے تحت اس کے ماحول پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں درخت ایک منافع بخش فصل ہے اس سے معاشی خوشحالی آئیگی زمین زرخیز ہوگی انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف میں اصلاحات کے حوالے سے بھی تیزی سے کام جاری ہے لوگوں کی تفریحی کیلئے ڈیرہ میں رتہ کلاچی کے مقام پر بنائے گئے وائلڈ لائف کے فیز ٹو کیلئے مزید اراضی کو اس میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ مزید جانوراور پرندے وائلڈ لائف میں لائے جاسکیں انہوں نے کہا کہ 27ایکٹر رقبے پر پشاور میں اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے اوائل میں چڑیا گھر کا افتتاح کیا جارہا ہے جس میں شیر ،ٹائیگر سمیت دیگرجانوراور پرندے ہونگے انہوں نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیرہ اسماعیل خان کی واگزار کرائی گئی پچیس ہزار کنال اراضی میں پودے لگا ئے گئے ہیں سید نذر حسین شاہ نیکہا کہ لوگ جانوروں اور پودوں کی حفاظت کا اپنا قومی فریضہ ادا کرے درخت زندگی ہے اور ہمارا اثاثہ ہیں اس اثاثہ کی حفاظت کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔
