اظہر علی علاج کیلئے لندن روانہ ،گھٹنے کا علاج کرائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کے گھٹنے کا علاج کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر اظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق وہ انجکشن لگوا کر ٹیسٹ سیریز میں کھیلے ۔ اب ان کی انجری زیادہ شدید ہوگئی ہے جس کے باعث وہ علاج کیلئے لندن چلے گئے ہیں ۔کرکٹر اظہر علی انگلینڈ میں گھٹنے کی انجری کا علاج کرائیں گے۔ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ان کا علاج ٹھیک ہوگا اور وہ دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔
