لاہور کے تمام سرکاری سکولوں کے اوقات کار آج سے تبدیل
لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی درالحکومت کے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی آمد کے پیش نظراوقات کار تبدیل۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ بوائز سکولز کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 سے دوپہر اڑھائی بجے اور سنگل شفٹ گرلز سکولوں کے اوقات کار صبح سوا 8 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک ہوں گے ڈبل شفٹ بوائز سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے جبکہ سکینڈ شفٹ کے اوقات کار دوپہر ساڑھے 12 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ ڈبل شفٹ گرلز سکولوں کے اوقات کار بھی یہی ہوں گے۔
