عمران خان نااہل نہیں ہوں گے،جب مناسب سمجھیں گے ،الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے،شاہ محمود قریشی

16 اکتوبر 2017 (11:46)

مٹیاری(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل نہیں ہوں گے ،وہ جب سمجھیں گے انہیں پیش ہونا ہے وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے،مٹیاری میں مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا عمل آگے بڑھے،اگر کوئی احتساب کے عمل میں رکاوٹ بنا تو اسلام آباد میں جم غفیر جمع کریں گے، ملک کولٹیروں سے نجات تک ہم مقروض رہیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ عزیر بلوچ اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو عام کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے،پاکستان کی اکائی ہے،سروری جماعت کے ساتھ روحانی اور خاندانی رشتہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔الیکشن اصلاحات بل کی منظوری، سندھ ہائیکورٹ نے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا

مزیدخبریں