دولہا کھانا پہنچانے والے سکوٹر پر دلہن بیاہ کر لے آیا

دولہا کھانا پہنچانے والے سکوٹر پر دلہن بیاہ کر لے آیا
دولہا کھانا پہنچانے والے سکوٹر پر دلہن بیاہ کر لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک)موجودہ در میں شادی کے اخراجات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ہر کوئی ان سے پریشان نظر آتا ہے مگر چین میں ایک نوجوان نے بچت کی انوکھی مثال قائم کردی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ تینجان کے رہائشی اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے شادی کے لباس میں ملبوس ایک جوڑے کو کھانا سپلائی کرنے والے سکوٹر پر سفر کرتے دیکھا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکا جو اپنے سکوٹر پر لوگوں کو کھانا سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے اور اس کی دوست جو ایک کمپنی میں ملازم ہے، نے شادی کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنی بارات سکوٹر پر لانے کا فیصلہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے بھاری اخراجات بچالئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -