سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے کون کون سے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ نام سامنے آ گئے، جان کر آپ کو ذرا بھی حیرت نہیں ہو گی کیونکہ۔۔۔
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے میچ کے وننگ کمبی نیشن کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے یا نہیں؟ حیران کن اعلان کر دیا
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج ابوظہبی میں کھیلا جانا ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کر دی
ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور لنکن ٹائیگرز کو 83 رنز سے شکست دی۔ بابر اعظم نے عمدہ سنچری سکور کی تو شعیب ملک نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 61 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے۔
