عبوری جج کی موجودگی میں انصاف نہ ملنے کا اندیشہ ہے،آج تک نظرثانی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا،انوشہ رحمان

عبوری جج کی موجودگی میں انصاف نہ ملنے کا اندیشہ ہے،آج تک نظرثانی اپیل مسترد ...
عبوری جج کی موجودگی میں انصاف نہ ملنے کا اندیشہ ہے،آج تک نظرثانی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا،انوشہ رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمارے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن آج تک نظرثانی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیاہم آج بھی سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار ہیں،نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ عدالتی حکم پر بنائے گئے ریفرنسز میں انصاف ملنے کی توقع ہو سکتی ہے ،عبوری جج کی موجودگی میں انصاف نہ ملنے کا اندیشہ ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہماری بات سننے سے انکار کر دیا،نیب گواہوں کو بولنے کا موقع نہیں دے رہی وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،کیا ریٹائرڈ جرنیلوں کو استثنیٰ حاصل ہے ؟،کیاعدالتوں کا پرویز مشرف پر بس نہیں چلتا؟،کیا نیب کورٹ میں صرف سویلین کا احتساب ہو گا؟عمران خان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا؟چیئرمین پی ٹی آئی کو ہتھکڑی لگاتے ہوئے کیوں ہاتھ کانپ رہے ہیں؟،کیا عمران خان ماورائے عدالت ہیں ان کے پیچھے کوئی قوت ہے ؟،انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہئے ،یہ جھوٹے مقدمات بنا کر ہمیں ہٹاناچاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:۔اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیشی،وفاقی وزیر خزانہ مسلسل تسبیح کرتے رہے

مزید :

قومی -اہم خبریں -