عماد وسیم کا افغان لڑکی سے معاشقہ ، کرکٹر کے انکار کے بعد تعلقات کا شرمناک ثبوت سامنے آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عماد وسیم پر افغان خاتون نے ’بے وفائی‘ کے الزامات عائد کئے تو کرکٹر نے ماننے سے انکار کردیا لیکن اس کے بعد کچھ تصاویر اور واٹس ایپ پر بھیجے گئے آڈیو پیغامات بھی لیک ہوگئے جن پر عماد وسیم کچھ بولنے کے قابل نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے اب تک اس سے خطرناک باﺅلر کو نہیں کھیلا“ عامر خان کے سوال پر ویرات کوہلی نے سچ بول ہی دیا، اپنے ”ہیرو“ کے منہ سے پاکستانی کا نام سن کر بھارتی تلملا اٹھے ، کس نے انہیں تگنی کا ناچ نچایا؟ جان کر آپ بے اختیار ایک ہی نعرہ لگائیں کہ۔۔۔
عماد وسیم اس وقت ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم ان کی جانب سے افغان خاتون کو بھیجے گئے مزید مبینہ آڈیو پیغامات منظرعام پر آ گئے ہیں۔
ان پیغامات میں بھی عماد وسیم کو اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ ناصرف ”بوسہ“ دینے کی فرمائش کر رہے ہیں بلکہ ایسا مطالبہ بھی کر رہے ہیں جو یہاں بیان کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک
ان پیغامات کے لیک ہونے کے بعد مزید آڈیوز، ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے خدشات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے جو کرکٹر کی اخلاقی امیج کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان پیغامات پر صارفین کی جانب سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا۔
۔۔۔آڈیو پیغامات سنیں۔۔۔
