نریندر مودی کا سوانح حیات کے لئے پیش لفظ اعزاز ہے:ہیما مالنی

نریندر مودی کا سوانح حیات کے لئے پیش لفظ اعزاز ہے:ہیما مالنی
نریندر مودی کا سوانح حیات کے لئے پیش لفظ اعزاز ہے:ہیما مالنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بھارت فلم انڈسٹری کی ماضی کی ڈریم گرل اور بی جے پی کی رکن اسمبلی اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ان کی سوانح حیات ڈریم گرل سے آگے کا پیش لفظ تحریر کرنا ایک اعزاز ہے۔

بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی فلم’’ باہو بلی‘‘ کے سیٹ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیما مالنی کا کہناتھا کہ میں اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہوں کہ نریندر مودی جی نے پیش لفظ تحریر کیا ہے۔ ہیما مالنی کی سوانح حیات ڈریم گرل سے آگے کو سٹارڈسٹ کے سابق ایڈیٹر اور پروڈیوسر رام کمل مکھرجی ہیما مالنی کی 69 ویں سالگرہ کے دن یعنی 16 اکتوبر کو پیش کریں گے۔واضح رہے کہ کتاب کے افتتاح کے موقع پر اداکارہ کے شوبز میں 50 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا جائے گا۔

مزید :

تفریح -