جب جون ایلیا نے مشتاق یوسفی کے گھر میں چوری کی
ایک بار مشتاق احمد یوسفی صاحب نے جون ایلیا کے لئے ایک دعوت رکھی . مشتاق احمد یوسفی نے مشہور پینٹرشاہد رسامسے کہا کہ وہ جون صاحب کو پک اینڈ ڈراپ کریں گے۔جون ایلیا شاہد رسام کو بیٹا کہتے تھے۔اور ان سے بے تکلف تھے۔ وہ جون صاحب کو ایک عمدہ انتظام یعنی پلانے کے وعدے پر دعوت پر لے آئے. جون صاحب نے خوب محفل جمائی سب کے دل جیتے پھر بات نکلی محبوبہ کی ستم ظریفی پر تو اچانک جون صاحب دھاڑیں مار کر رو رو دئیے اور اپنے عشقیہ واقعات سنائے.توقف کے بعد جون صاحب نے انتہائی عجیب حرکت کردی اوردو کباب اٹھاکرجیب میں ڈال لئے اور شاہد رسام کو آنکھ دبا کر کہا’’بعد میں کام آئیں گے ‘‘
رسام نے جون صاحب سے کہا’’ صاحب آپ کیا کرتے ہیں۔کتنا برا لگتا ہے‘‘
جون صاحب نے فوراً جواب دیا’’ ارے یہ اپنے یوسفی کے گھر کے ہیں، اپنے ہیں‘‘ اور ساتھ ہی مشتاق احمدیوسفی صاحب سے کہا’’ کیوں جی اپنے گھر کے ہیں ناں‘‘ . اس کے بعد ان کے لئے سپیشل انتظام ہوااور وہ بولے ’’رسام مجھے اپنی تصویریں تودکھانا‘‘شاہد رسام ان کو آرٹ گیلری لے گئے. وہاں انہوں نے چوری شدہ کباب کھائے، کبابوں اور پینٹنگز کی تعریف کی اور رسام ان کو گھر چھوڑ آئے.
