سری لنکا کے کپتان اوپل تھرنگا نے لاہور میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سری لنکا کی ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا نے لاہور میں تیسرا ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے انکار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے جس دوران پاکستان اپنی بیٹنگ جاری رکھے ہوئے اور لیکن پاکستانی ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے تاہم دوسری جانب لاہور میں کھیلے جانے والا تیسرا ٹی ٹوینٹی بھی مشکلات کا شکار نظر آ رہاہے کیونکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا نے لاہور میں تیسرا ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے انکار کر دیاہے جبکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ تھریسارا پریرا اور دیگر تین کھلاڑیوں نے کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناہے کہ سری لنکا کے فاسٹ باولر ملنگا اور سورانگا لکمل نے بھی لاہور میں تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کر دیاہے تاہم سری لنکن پاکستان میں تیسرا ٹی ٹوینٹی کھیلنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج رات کرے گی۔
