شہر قائد میں خواتین پر حملوں کا معاملہ ، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ساہیوال پہنچ گئی، زندگی میں کبھی کراچی نہیں گیا: ملزم وسیم

شہر قائد میں خواتین پر حملوں کا معاملہ ، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ساہیوال پہنچ ...
شہر قائد میں خواتین پر حملوں کا معاملہ ، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ساہیوال پہنچ گئی، زندگی میں کبھی کراچی نہیں گیا: ملزم وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں خواتین پر حملوں میں ملوث نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار پنجاب کے شہر ساہیوال تک بڑھا دیا گیا ہے ، اس حوالے سے سندھ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ساہیوال میں موجود ہے ، جہاں پر انہوں نے ساہیوال کی خواتین پر حملوں کے ملزم وسیم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ، ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی بھی کراچی نہیں گیا۔

کرم ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،4افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین پر حملوں کے ملزم کے حوالے سے تاحال کوئی بھی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہی ہے م اس حوالے سے سندھ پولیس نے ساہیوال کے رہائشی وسیم پر شک کا اظہار کیا، ملزم وسیم پر ساہیوال میں خواتین پر حملوں کے 31 الزامات ہیں۔ وہ آٹھ ماہ جیل کی سزا کاٹ چکا ہے جبکہ اسے ڈیڑھ ماہ پہلے ضمانت پر رہائی ملی۔ سندھ پولیس کا شبہ ہے کہ کراچی میں ساہیوال ہی جیسے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں اور ان واقعات میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے، اس شک کی بنیادپر ایس ایس پی ذوالفقارمہراورایس پی انویسٹی گیشن کورنگی حیدررضاپر مشتمل سندھ پولیس کی ٹیم ساہیوال پہنچ گئی جبکہ پنجاب پولیس کے سی آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے دو دن پہلے ملزم وسیم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ جس کے بعد سندھ پولیس کے حکام نے ملزم وسیم سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم وسیم نے ابھی تک وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف نہیں کیا جبکہ اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ میں زندگی میں کبھی کراچی میں نہیں گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -