وہ عرب ملک جہاں پاکستانی مردوں کو عورتوں کے کپڑے اور میک اپ پہنا کر ان سے مردوں کا مساج کروایا جاتا ہے جس کے بعد۔۔۔ انتہائی شرمناک ترین کاروبار پہلی مرتبہ منظر عام پر آگیا

وہ عرب ملک جہاں پاکستانی مردوں کو عورتوں کے کپڑے اور میک اپ پہنا کر ان سے ...
وہ عرب ملک جہاں پاکستانی مردوں کو عورتوں کے کپڑے اور میک اپ پہنا کر ان سے مردوں کا مساج کروایا جاتا ہے جس کے بعد۔۔۔ انتہائی شرمناک ترین کاروبار پہلی مرتبہ منظر عام پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بہت قسموں کے غیر اخلاقی دھندوں کے بارے میں سن رکھا ہو گا لیکن شاید ہی کبھی ایسی بے شرمی و بے حیائی کے بارے میں سنا ہو جو کویت میں پکڑی گئی ہے۔
گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں مقامی اخبار الراعی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بردہ فروشی میں ملوث ایک گینگ ایشائی مردوں کو میک اپ اور زنانہ ملبوسات کے ذریعے ’لڑکیاں‘ بنا کر ان سے بے حیائی کا دھندہ کروا رہا تھا۔ اس گینگ کے قبضے سے 26 مردوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، جنہیں مار پیٹ کر زنانہ حلیہ اختیار کرنے اور جنسی خدمات فراہم کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

4 سال کا مفت اقامہ، سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم نے سوشل میڈیا پر اپنے کفیل سے شرط جیت لی، کیا شرط لگائی تھی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ محبوس رکھے گئے ایشیائی مردوں سے ماحبولہ اور ابوحلیفہ کے علاقوں میں مساج پارلروں میں کام کروا رہا تھا۔ انہیں گاہکوں کا مساج کرنے، اور مساج کے بعد جنسی خدمات فراہم کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ انہیں اس بے حیائی پر مجبور کرنے کے لئے اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اور معاوضے سے بھی محروم رکھاجاتا تھا۔
پولیس نے جنسی گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ایک کویتی اور دو ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں، جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -