روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریائے ناف میں الٹ گئی،5افراد جاں بحق

روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریائے ناف میں الٹ گئی،5افراد جاں بحق
روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی دریائے ناف میں الٹ گئی،5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (این این آئی)میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

نااہلی کی صورت میں عمران خان لندن چلے جائیں گے:اکبر ایس بابر کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کے کمانڈرکا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے وقت اس میں 50افراد سوار تھے جو میانمار سے جان بچا کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش جا رہے تھے کہ اسی دوران اچانک یہ واقعہ رونما ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے50افراد میں سے 21کو زندہ بچا لیا لیکن 5افراد اس افسوسناک واقعے میں جان کی بازی ہار گئے جن میں 4بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کاعمل جاری ہے ۔