احتجاج کرنیوالے کالج اساتذہ کےخلاف محکمانہ کارروائی کرینگے:مشتاق غنی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرہائیرایجوکیشن خیبرپختونخوا مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنیوالے کالج اساتذہ کےخلاف محکمانہ کارروائی کرینگے،جبکہ کالجزمیں بورڈآف گورنرزکافیصلہ واپس لے چکے ہیں۔
بھارت میں دیوالی کی آمد ، خریداری میں40فیصد کمی , دکاندار پریشان ، کاروبار ڈوبنے کا خدشہ
پشاور میں وزیرہائیرایجوکیشن خیبرپختونخوا مشتاق غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اساتذہ کس معاملے کےلیے بنی گالہ جارہے ہیں؟اساتذہ کے مطالبات نہیں ان کے صرف سیا سی محرکات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کالجوں کی نجکاری کاتصوربھی غلط ہے۔
مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنےوالے ا ساتذہ نے و زیراعلی کے سا تھ میٹنگ کی ہے ،ہمارے پا س اتنے وسائل نہیںاساتذہ کویہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
