عبادالرحمن لودھی نے پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو اپنی عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عبادالرحمن لودھی نے احتساب عدالت اسلام آبادکے باہر پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوخاور اکرام بھٹی کو اپنی عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا.
جرائم میں ملوث غیرملکیوں کو ملک بدرکردیا جائے گا:فرانسیسی صدر
ایڈووکیٹ جنرل کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاوراکرام بھٹی کو مقدمات کی سرکار کی طرف سے پیروی کے لئے مستقل طور پر جسٹس عبادالرحمن لودھی کی عدالت تفویض کی گئی تھی . انہوں نے ایک مقدمہ میں جسٹس عبادالرحمن لودھی کے روبرو موقف پیش کرنے کی کوشش کی تو فاضل جج نے انہیں پیش ہونے سے روک دیااورقراردیا کہ ریاستی افسروں کو تھپڑ مارنا سرکاری وکیل کو زیب نہیں دیتا،سرکاری وکلاءریاست کے ملازم ہوتے ہیں، کسی سیاسی جماعت کے ملازم نہیں ہوتے،جسٹس عباد الرحمان لودھی نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور اکرام بھٹی میری عدالت میں پیش نہ ہوں، جسٹس عبادالرحمان لودھی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدائت کی ہے کہ ان کی عدالت میں غیرسیاسی اور پیشہ وارانہ مہارت رکھنے لاءافسر کو تعینات کیا جائے۔
