خواتین پرتشددکے مقدمات کی سماعت کے لئے لاہورمیں پہلی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری

خواتین پرتشددکے مقدمات کی سماعت کے لئے لاہورمیں پہلی خصوصی عدالت قائم کرنے ...
خواتین پرتشددکے مقدمات کی سماعت کے لئے لاہورمیں پہلی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواتین پرتشددکے مقدمات کی سماعت کے لئے لاہورمیں پہلی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔ عدالت آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کرے گی۔

جرائم میں ملوث غیرملکیوں کو ملک بدرکردیا جائے گا:فرانسیسی صدر

پنجاب میں یہ پہلی خصوصی عدالت ہوگی جو خواتین پرذہنی ، نفسیاتی تشدد اوربداخلاقی کے مقدمات کی سماعت کرے گی ۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی نمائندہ رابن لینڈلے اس خصوصی عدالت کی معاونت کے لئے کام کریں گی ،عدالت کے قیام کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں عدالت کو456 مقدمات سماعت کے لئے تفویض کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق خواتین کے لئے قائم خصوصی عدالتوں کا بنیادی ڈھانچہ دیگر عدالتوں سے مختلف ہوگا۔

مزید :

لاہور -