16 کلو ہیروین بیرون ملک سمگل کرنے کے مجرم نبیل کو عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے 16کلوکلو ہیروین بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم نبیل کو عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
لیڈی ڈاکٹرزبلیک میلنگ کیس،ملزم کی آواز کی لیبارٹری سے تصدیق کا حکم
سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے 16کلو ہیروین رکھنے کے کے الزام میں ملزم نبیل کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں اس کیس کی سماعت باقاعدگی سے ہوئی ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ہیروین دو بیگ میں 8،8کلو چھپا کر بیرون ملک لے جا رہا تھا، شک پر اس کا سامان چیک کیا گیاتو اس میں سے ہیروین برآمد ہوئی ،ملزم کی گرفتاری لاہور ایئرپورٹ سے عمل میں لائی گئی تھی، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور وکلا کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مذکور ہ بالا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اگر مجرم نیبل جرمانہ کی رقم ادا نہیں کرتاتو اسے مزید 6ماہ قید کی سزابھگتناہو گی.
