عدالت نے مختلف مقدمات میں 21ملزمان کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے مختلف مقدمات میں 21ملزمان کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا
عدالت نے مختلف مقدمات میں 21ملزمان کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مختلف مقدمات میں ملوث 21ملزمان کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیاہے۔

لیڈی ڈاکٹرزبلیک میلنگ کیس،ملزم کی آواز کی لیبارٹری سے تصدیق کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کے روبرو گلبرگ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چوری ڈکیتی اور لڑائی جھگڑا کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں، ملزمان طلبی نوٹس کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزمان میں عمران،علی ماجد، نعمان، واصف، عمر،وقاص،عثمان اور بشیر سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -