اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، ...
اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ کے اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ہے، ریسکیو کی گاڑیوں اور سی ڈی اے کے ٹینکرز نے موقع پر بروقت پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔

جیو نیوز کے مطابق آگ کی نوعیت شدید ہے جس کے لیے ریسکیو کی نوگاڑیاں روانہ کی گئیں تاہم ریسکیوعملہ نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے،ریسکیو کی بروقت کاروائی سے دوکاندار بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں اور سی ڈی اے کے ٹینکرز نے موقع پر بروقت پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔

آگ لگنے سے مجموعی طور پہ پندراں دکانوں کا سامان جل کے راکھ ہو گیا ہے، متاثرہ دکانوں میں شاپنگ بیگ، ڈیکو ریشن پیسس اور پلاسٹک کی تھیلوں کی دکانیں شامل ہیں،بجلی کا مناسب انتظام نا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مشکلات کا شکار ہیں، سرچ اور موبائل لائٹس کی مدد سے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے،اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی پشاور موڑ پر سیکٹر جی نائن میں واقع وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہقتہ وار بازار میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے 100 سے زائد اسٹال جل کر خاکستر ہو گئے تھے، فائربریگیڈ کی 22 اور پاک بحریہ کی دو گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔

مزید :

قومی -