کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے کام سے پیار ہے،سفینہ ملک

کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے کام سے پیار ہے،سفینہ ملک
کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے کام سے پیار ہے،سفینہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سفینہ ملک نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ‘زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ۔
سفینہ ملک نے کہا ہے کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کیلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گااداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -