بھارت، ٹرک اور ڈمپر میں تصادم، 4 مزدور ہلاک ،3 شدید زخمی 

بھارت، ٹرک اور ڈمپر میں تصادم، 4 مزدور ہلاک ،3 شدید زخمی 
بھارت، ٹرک اور ڈمپر میں تصادم، 4 مزدور ہلاک ،3 شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع برنالا میں لدھیانہ شاہراہ پر شادی کی تقریب میں کیٹرنگ کا سامان لے کر وآپس آنے والا ٹرک ڈمپر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔تصادم اتناخوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کا علم ہوتے ہی مقامی لوگوں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈمپر میں پھنسے مزدوروں کی لاشیں باہر نکالیں جن میں سے 4 موقع پر ہی دم توڈگئے اور دیگر زخمیوں کو برنالا کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.