پولیس کالج چوہنگ میں ٹریفک وارڈنز کی کردارسازی کیلئے تربیتی سیشن
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس کالج چوہنگ میں ٹریفک وارڈنز کی کردارسازی،سماجی رویوں اور اخلاقیات پر درس دینے کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،معروف اداکار سہیل احمدعزیزی نے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز ایک پڑھی لکھی فورس ہے اور 99فیصداہلکار ایماندار ہیں،مگرافسوس صرف ایک فیصد اہلکاروں کیوجہ سے محکمہ شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔ سہیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنے ملک کی پولیس سے پیار ہے تقریب کے دوران ایک لمحہ پر سہیل احمد آبدیدہ ہو گئے۔ پچاس سے زائد ٹریفک وارڈنز کو اچھی کارکردگی پر انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،علاوازیں 27ٹریفک اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔