بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے لانے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بیرونی ممالک سے حاصل کئے گئے قرضوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے اور بیرونی قرضے لینے سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ قانون کے مطابق جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زائد قرضے نہیں لئے جا سکتے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعاکی کہ قرضوں کی تفصیلات منظرعام پر لائے بغیر معاشی سمت کو درست نہیں کیا جا سکتا،قرضوں کی تفصیلات منظرعام پر لانے کا حکم دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کو بیرونی قرضے لینے سے روکا جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سے یکم نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔
بیرونی قرضے