کیا نیب نے زمینوں پر قبضے بھی شروع کردیئے ، عدالت

کیا نیب نے زمینوں پر قبضے بھی شروع کردیئے ، عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ کیا نیب نے زمینوں پر قبضے بھی شروع کردیئے ہیں ۔ جسٹس علی باقر نجفی اور شاہد بلال حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یہ ریمارکس وسیم احمد نامی شہری کی درخواست پر نیب اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ 2013ء میں نیب نے ٹھوکرنیاز بیگ پراس کی 3کنال اراضی پر قبضہ کرکے دفترتعمیر کرلیا،زمین پر قبضہ کرنے کے لئے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ،نیب حکام جگہ واپس کررہے ہیں اورنہ ہی اراضی کی قیمت ادا کی جارہی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب سے زمین واگزار کروائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -