منہ بولے بھتیجے کو گردہ عطیہ دینے کی خواہشمند خاتون کا معاملہ، سیکرٹری صحت کو دادرسی کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے منہ بولے بھتیجے کو گردہ کا عطیہ دینے کی خواہش مند خاتون کا معاملہ سیکرٹری صحت کو بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق دادرسی کی جائے۔بیدیا ں کی رہائشی عالیہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی ریاض کے بیٹے جمیل کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں،جمیل کے گردے کی پیوندکاری ضروری ہے،وہ اپنا گردہ جمیل کو دینا چاہتی ہے،اس کا گردہ جمیل کو لگانے کی اجازت دی جائے ۔
گردہ عطیہ