پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے نہیں،چین نے امریکی الزام مسترد کر دیا

پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے نہیں،چین نے امریکی الزام مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چین نے پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ سی پیک قرضوں کو قرار دینے کے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قرضے اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے کو قرار دینے کا امریکی الزام درست نہیں، سی پیک دو حکومتوں کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ ہے جس میں شامل تمام منصوبے اور مالی معاملات دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے طے کیے ہیں۔
چین

مزید :

صفحہ آخر -